بھٹکل ،20؍ مارچ (ایس او نیوز) پولس سب انسپکٹر بھرت کمار (لاء اینڈ آرڈر) کا تبادلہ بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن سے دیہی پولیس اسٹیشن میں کیے جانے کے بعد ان کی جگہ پر چکمگلورو سے تعلق رکھنے والی سوما بی کو تعینات کیا گیا ہے۔
پی ایس آئی سوما نے جمعہ کے دن اپنے عہدے کا چارج لیا۔ وہ اس سے قبل 9 مہینے تک اڈپی ضلع کے ہیبری میں پی ایس آئی کی حیثیت سے تعینات تھیں۔ بھٹکل میں اپنے عہدے کا چارج لینے کے بعد سوما نے کہا کہ اس شہر سے متعلق ضروری جانکاری لینے کے بعد عوام کے تعاون کے ساتھ میں اپنے فرائض بہتر انداز میں ادا کروں گی۔